پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عید کے پہلے روز سما ٹی وی پر اپنے بچوں کے ہمراہ ایک انٹرویو میں سیاست سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’انہیں شہباز شریف پسند ہیں کیونکہ وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں، میں نے اسرائیل کے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کے وزیراعظم کو مبارک باد دی تھی۔‘
مزید پڑھیں
اس انٹرویو میں شاہد آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے 2013 میں پہلی مرتبہ کسی کو وٹ دیا تھا کیونکہ عمران خان سے امیدیں تھیں لیکن ان سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں جس کو انہیں ماننا چاہیے۔ ’عمران بہترین لیڈر ہیں پر ان کے پاس ٹیم نہیں تھی جو تھے وہ سائیڈ پر ہوگئے۔‘
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’پارلیمنٹ گراؤنڈ ہے اور عمران خان کو گراؤنڈ نہیں چھوڑنا چاہیے اور دوبارہ کنٹینر پر نہیں آنا چاہیے بلکہ پارلیمنٹ میں رہ کے کام کریں۔‘
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس انٹرویو پر شاہد آفریدی کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے بلکہ انہیں ایک ناکام کرکٹر کے طور پر بھی پیش کرہی ہے، تاہم بعض صارفین سابق کپتان کو قومی ہیرو بھی قرار دے رہے ہیں۔
سارے شاہد آفریدی کے فین ہیں اور اپنے شاہد بھائ خادم پاکستان شہباز شریف صاحب کے فین ہیں May 5, 2022
ٹی وی اداکار کاشف محمود نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں شاہد آفریدی کے کرکٹ کیریئر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری کرکٹ کی اصل بربادی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور وہ ہے ’شاہد آفریدی۔‘
شاہد آفریدی کے کرکٹ کیریئر پر ایک نظر -
کرکٹ کی تباہی کے بعد اب یہ بندہ سیاست کا فلاسفر بن رہا ہے عمران خان کی غلطیاں نکال رہاہے آفریدی صاحب سیانے کہتے ہیں جس کا کام اسی کو ساجھے ...
کرکٹ آپکو کھیلنی نہیں آئی سیاست تو بہت آگے کی چیز ہے ویڈیو دیکھیں@SAfridiOfficial pic.twitter.com/TF5Ij5y5UH— Kashif Mahmood (@KashifMahmood_) May 6, 2022
ٹوئٹر صارف ڈاکٹر فاطمہ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’شاہد آفریدی، امیدیں تو ہمیں بھی آپ سے بہت ہوتی تھیں جب آپ زیرو پر آؤٹ ہو کر آجاتے تھے لیکن ہم نے کبھی سچن ٹنڈولکر کو سپورٹ نہیں کیا۔‘
شاہد آفریدی صاحب امیدیں تو ہمیں بھی آپ سے بہت ہوتی تھیں جب آپ زیرو پر آؤٹ ہو کر آ جاتے تھے لیکن ہم نے کبھی سچن ٹنڈولکر کو سپورٹ نہیں کیا.#MarchAgainstImportedGovt
— Dr Arsheen Fatima (@DrFatimaPTI) May 5, 2022
اداکارہ وینا ملک نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے ٹوٹل میچز میں 470 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے نشان دہی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گیند کو جو چَک مار کے کھا گیا تھا وہ تو آپ جانتے ہیں۔‘
شاہد آفریدی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے ٹوٹل میچز میں 470 بار صفر پر آؤٹ ہوا ہے۰۰۰
اور گیند کو جو چَک مار کے کھا گیا تھا وہ تو اب جانتے ھیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 6, 2022
صحافی اقرارالحسن نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’یاد رکھیں شاہد آفریدی اور ان جیسے بہت سے لوگ عمران خان یا ان کی حکومت پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں، انہیں خان صاحب سے توقعات تھیں یا شاید اب بھی ہیں۔ ہر تنقید بغض میں نہیں ہوتی۔‘
یاد رکھئیے شاہد آفریدی اور ان جیسے بہت سے لوگ عمران خان صاحب یا ان کی حکومت پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں، انہیں خان صاحب سے توقعات تھیں یا شاید اب بھی ہیں۔ ہر تنقید بغض میں نہیں ہوتی۔ اختلاف پر بھی @SAfridiOfficial جیسے قومی ہیروز کا احترام کیجئے۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 6, 2022