پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمے نے کرکٹ فینز کی حسین یادیں تازہ کردیں۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مکالمے کا آغاز اس وقت ہوا جب کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’20 برس قبل آج کے دن شعیب اختر 100 میل کی رفتار سے گیند کرا کے دنیا کے تیز ترین بولر بنے۔‘
On the day Shoaib Akhtar became the first bowler to break the 100mph barrier 20 years ago, we dug into the archives to find perhaps his most ferocious delivery on Australian shores! pic.twitter.com/W3S2o5KZmZ
— cricket.com.au (@cricketcomau) April 27, 2022
ایک اور ٹویٹ میں کرکٹ آسٹریلیا نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’1999 میں مغربی آسٹریلیا کا ایک پولیس افسر راڈار گن سے پاکستانی پیسر کی رفتار پرکھنے کی کوشش کررہا ہے۔‘
اس مرحلے پر کرکٹ فینز نے شعیب اختر کی کارکردگی سے متعلق یادیں تازہ کیں تو ان کی بولنگ پر گرتی وکٹوں اور باؤنسرز کے مناظر اکٹھے کر کے شیئر کیے۔
— Mansoor (@Machoraay) April 27, 2022
سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ٹویٹ پر تبصرے میں لکھا کہ ’اپنی 21 ویں سالگرہ منانے کا یہ منفرد طریقہ تھا۔ شعیب اختر بہت اچھے اور بہت تیز تھے۔‘
سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے انہیں ریپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اب بھی ڈراؤنے خواب دیکھتا ہوں۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قہقہے لگانے کا ایموجی بھی استعمال کیا۔
دو روز سے جاری گفتگو کے اس مرحلے پر شعیب اختر سامنے آئے تو ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی گیند پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اے بی ڈی ویلیئرز اپنی وکٹ گنوا بیٹھتے ہیں۔
Not every pull went for a 6 though.
Hahaha https://t.co/yGz3oETZIZ pic.twitter.com/PlxVKVRbZX— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 28, 2022