سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جمعے کو گردآلود ہواوں سے حد نظر محدود ہوگئی۔ بارش کی بھی اطلاعات ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، ریاضِ الشرقیہ، القصیمِ، عسیرِ، تبوک، نجران، حدود شمالیہ اور حائل ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ سنیچر کی صبح تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے حد نظر محدود ہوگئی۔ مدینہ ریجن کی متعدد کمشنریاں جن میں الحناکیہ، المھد، الیتمہ اور وادی الفرع شامل ہیں گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن کی متعدد کمشنریوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جبکہ عسیر اور نجران ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل دونوں ریجنوں کی متعدد کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
حدود شمالیہ ریجن میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہے۔ سنیچر کی صبح تک اس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ریاض ریجن میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی۔ ریجن کی الزلفی، الغاط اور المجمعہ سمیت 5 کمشنریوں کا موسم گرد آلود ہے۔
الشرقیہ ریجن میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہے۔القصیم میں بھی گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔ اس کی 11 کمشنریوں میں حد نظر محدود ہوگئی ہے۔