Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے بعد غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مقررہ وقت میں مکمل

ادارہ ان کاموں کے لیے نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے( فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبد العزیز کمپلیکس برائے کسوہ (غلاف کعبہ) کی خصوصی ٹیم نےغلاف کعبہ کی چمک دمک بحال کرنے اور خانہ کعبہ پر چڑھے غلاف میں پڑ جانے والی سلوٹیں دور کرنے کا کام  مقررہ وقت میں کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ 
سبق ویب کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ ایک ادارہ قائم کیے ہوئے ہے جس کے ذمے غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت، اس کی چمک دمک برقرار رکھنے اور اس میں پڑ جانے والی سلوٹیں دور کرنے کا کام ہے۔
ادارے کے انچارج فہد بن حضیض الجابری نے بتایا کہ’ چوبیس گھنٹے غلاف کعبہ میں رونما ہونے والی ہر تبدیلی پر نظر رکھی جاتی ہے۔ جیسے ہی غلاف کعبہ میں کوئی سلوٹ نظر آتی ہے یا اس کا رنگ کسی وجہ سے متاثر ہوتا ہے تو فوری طور پراسے اس کی اپنی اصلی حالت میں لانے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کے ماتحت ادارہ غلاف کعبہ کی چمک دمک بحال کرنے اور اس کی سلوٹیں دور کرنے اور رفو کرنے جیسے کاموں کے لیے نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے‘۔

شیئر: