Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کس طرح ہوتی ہے؟

غلاف کعبہ کی تزئین اور اصلاح کا کام چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کی تزئین اور اصلاح کا کام 24 گھنٹے جاری رہتا ہے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرم انتظامیہ کے ماتحت نگراں ادارہ غلاف کعبہ کی چمک دمک برقرار رکھنے اور ہر طرف سے اسے کسنے کا اہتمام کرتا رہتا ہے- تزئین کے علاوہ کہیں بھی کوئی کمی یا خرابی پیدا ہوتی ہے تو اسے ہنگامی بنیادوں پر پہلی فرصت میں ٹھیک کردیا جاتا ہے- 
غلاف کعبہ مینٹیننس سیکشن کے ڈائریکٹر فہد الجابری نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تزئین اور اس کی دیکھ بھال نیز کسی بھی ممکنہ خرابی کی اصلاح کرنا ہمارے ادارے کی ذمہ داری ہے- 
الجابری نے بتایا کہ غلاف کعبہ کے حجر اسود کے حصہ کا فریم سونے کے پانی سے مزین چاندی کے تاروں سے دستی نقش و نگار کے ساتھ نصب کرنا بھی ہمارے ہی ادارے کے فرائض میں شامل  ہے- 

بارش کے بعد غلاف ڈھیلا پڑ جاتا ہے اسے باقاعدہ طورپر کسا دیا جاتا ہے۔ (فوٹو: اخبار 24 )

الجابری کا کہنا ہے کہ رکن یمانی کے اطراف غلاف کا فریم نصب کرنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے- یہ فریم سونے کے پانی سے مزین چاندی کے تاروں سے ہاتھ سے کڑھائی کرکے تیار کیا جاتا ہے- 
انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کے کپڑے سے گردو غبار ہٹانا اور اس کی رسیاں ڈھیلی کرکے یہ کام انجام دے کر دوبارہ رسیاں کسنا بھی ہمارا کام ہے عام طور پر بارش کے بعد غلاف کعبہ ڈھیلا پڑ جاتا ہے اسے باقاعدہ کاروائی  کرکے کس دیا جاتا ہے- 

شیئر: