نجران کے قبیلے نے قاتل کو معاف کر دیا، 105 ملین ریال کی دیت مسترد
مقتول کے اعزہ نے صلح کے لیے سفید پرچم لہرائے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں نجران کے معروف قبیلے آل شثین آل معجبہ یام نے روا داری اور سماجی عفو و درگذر کی مثال قائم کی ہے۔
قاتل کوغیرمشروط طور پر معاف کرکے دیت کی 105 ملین ریال کی رقم کو مسترد کر دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ثار کمشنری کی وادی یتم میں قبیلے نے حجرے میں عمائدین اور شیوخ اور نجران کے باشندوں کا خیرمقدم کیا۔ شیخ المکرمی المکارمہ قبائل جبکہ شیخ ابو ساق آل فاطمہ یام قبائل کے سردارہیں۔
اس موقع پر مقتول کے خاندان نے کہا کہ ’قصاص سے دستبردار ہونے کے لیے 105 ملین ریال کی پیشکش کی گئی لیکن ہم نے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے غیر مشروط طور پر معاف کر دیا ہے۔‘
یہ واقعہ 18 برس سے پورے علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا تھا۔ اس موقع پر مقتول کے خاندان نے صلح کے لیے سفید پرچم لہرائے جس پر خوشی اور پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔