برطانوی ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’برطانیہ نے سعودی عرب اور بحرین کے شہریوں کو الیکٹرانک ویزے سے استثنی کا درجہ دے دیا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق یہ درجہ یکم جون سے نافذ العمل ہو گا اور اس نئی ترمیم کے تحت سعودی عرب اور بحرین کے تمام شہری الیکٹرانک ویزے سے استثنی کے ساتھ چھ ماہ تک برطانیہ جانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
برطانیہ میں حج وعمرہ زائرین کے لیے ویزا ایپ کا افتتاحNode ID: 654026
سعودی عرب اور بحرین کے شہری اب ویزا حاصل کیے بغیر برطانیہ کا سفر کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ ہر بار برطانیہ آنے کے لیے آن لائن استثنی کے لیے کارروائی مکمل کریں۔
برطانیہ کی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے کہا کہ ’بحرین اور سعودی عرب کے لیے ویزا استثنی ہمارے ممالک کے لوگوں کو بہتر طریقے سے جوڑ دے گی اور معاشی خوشحالی کو فروغ دے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ آج اعلان کردہ ویزا امپرومینٹس ہمارے شہریوں کو زیادہ تحفظ فراہم کریں گی جبکہ خلیج سے آنے والوں کے لیے تفریح اور کاروبار کے لیے یہاں سفر کرنا آسان اورسستا ہو گا۔
سکریٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ ’اس اقدام سے سعودی عرب اور بحرین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ دونوں ممالک کے ساتھ ہماری دوستی بہت اہمیت کی حامل ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی جیسی مشترکہ ترجیحات پر قائم ہے۔‘
سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس اقدام کی وضاحت کی گئی ہے۔
برطانوی سفیر نے وڈیو بیان میں کہا کہ’ یکم جون سے کوئی بھی سعودی شہری الیکڑانک ویز استثنی کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گا۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہشن سے ہم آہنگ اور بڑی تبدیلی کا آئینہ دار ہے‘۔
Important announcement on visas for Saudis wanting to visit the UK.https://t.co/cI1R9VFolb #UKinKSA pic.twitter.com/fDUXAzqKd7
— Neil Crompton (@UKAmbKSA) May 11, 2022