Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت خارجہ کے ای ویزا پلیٹ فارم پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے کیا سہولتیں ہیں؟

وزارت خارجہ نے ’انجاز‘ کے نام سے ای ویزا کی سہولت فراہم کر رکھی ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارات خارجہ نے ای ویزا پلیٹ فارم پر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو متعدد سہولتیں فراہم کی ہیں۔
اخبار24 کے مطابق وزارت خارجہ الیکڑانک پلیٹ فارم سے سعودی شہریوں، خلیجی باشندوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ’انجاز‘ کے نام سے ای ویزا پلیٹ فارم فراہم کیے ہوئے ہے۔
سعودی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتیں
انجاز پلیٹ فارم سے سعودی شہری اپنے رشتے داروں کے لیے وزٹ ویزا کی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
دوستوں یا احباب کے لیے نجی وزٹ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں جن سے تجارتی تعلقات یا خون کا رشتہ نہ ہو۔
سعودی شہری اپنے زیر کفالت افراد کے خروج عودہ ویزے کی معیاد ختم ہو جانے پر اس میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔
حج ویزے کی درخواست ایسے لوگوں کے لیے دے سکتے ہیں جو متعلقہ اداروں کی منظوری لیے ہوئے ہوں۔
بیرون مملکت سے افرادی قوت کی درآمد کے لیے ملازمت کے ویزے کا اختیار بھی تفویض کر سکتے ہیں۔
زیر کفالت افراد کے فیملی ویزے کی درخواستوں کی آن لائن توثیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
جی سی سی شہریوں کے لیے آن لائن سہولت
جی سی سی ممالک کے شہری اپنے والدین، اہلیہ اور بچوں کے لیے وزٹ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
اپنے اہل وعیال کے خروج و عودہ ویزے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔
مقیم غیر ملکیوں کے لیے کیا سہولتیں ہیں
تارکین فیملی ویزے کی درخواست انجاز پلیٹ فارم کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ اہل وعیال کے عودہ ویزے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔
مملکت میں سفارتی مشنوں کے ملازمین کے لیے اقامہ ویزے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
سفارتی مشنز کے اہلکاروں کے لیے ملازمت کا ویزا بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: