Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج کے خلاف مہم عمران نہیں مسلم لیگ ن نے چلائی: پرویز الٰہی

چوہدری پرویز الٰہی کے مطابق آرمی چیف کے خلاف مہم چلانے والے ملکی دفاع کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں (فائل فوٹو)
مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر فوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔
جمعرات کو جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ جو عناصر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے خلاف زہریلی اور بے بنیاد مہم چلا رہے ہیں وہ درحقیقت ملک کے دفاع کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’فوج اور آرمی چیف ایک دوسرے سے الگ نہیں، جب چیف کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو فورس کے مورال پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘
چوہدری پرویز الٰہی کے مطابق فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہمیشہ سے ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا رہا ہے مگر پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہو گا۔
 انہوں نے ’آرمی چیف جنرل قمر نے نہ صرف عسکری محاذ پر انڈیا کی جارحیت کا ہمیشہ دنداشن شکن جواب دیا بلکہ سفارتی محاذ پر غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔‘
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا نواز شریف جلسوں میں باقاعدہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لے کر ان کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں جبکہ مریم نواز کی ٹیم بھی اس میں پیش پیش رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’فوج کے خلاف ن لیگ کے اس ٹریک ریکارڈ سے قوم اور فوج واقف ہیں۔‘

شیئر: