Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کو مملکت کے مختلف شہروں میں جانے کی اجازت

قبل ازیں عمرہ زائرین کو صرف مکہ ، مدینہ اور جدہ جانے کی اجازت ہوتی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 روزہ کردی گئی ہے اس دوران عمرہ ویزے پرآنے والے مملکت کے مختلف شہروں میں جاسکیں گے ۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو  30 روز تک مملکت میں قیام کی سہولت ہوگی۔ 
وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ عمرہ زائرین ویزے کی مدت کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت کے تمام شہروں میں آجاسکتے ہیں۔  
یاد رہے کہ سابقہ نظام کے مطابق عمرہ زائر کو ویزے کی مدت کے دوران صرف جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کے سوا کسی بھی دوسرے شہر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی پہلی بار مذکورہ تینوں شہروں سے باہر دیگر شہروں میں بھی آنے جانے  کی اجازت ہوگئی ہے۔ 
اس سہولت سے زائرین کو کافی فائدہ ہوگا خاص کروہ زائرین جن کے رشتہ دار مملکت کے دوسرے شہروں میں مقیم ہیں اوروہ عمرہ ویزے پرمملکت آتے ہیں۔
اس حوالے سے عمرہ زائرین کو اس امر کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ عمرہ پرآنے کے بعد قیام کی مقررہ مدت ختم ہونے سے قبل واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
 

شیئر: