Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے سعودی ہسپتالوں میں علاج کی سہولت

 اب تک سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے آئے ہیں۔ فائل فوٹو
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ماتحت میڈیا سینٹر کے نگران اعلیٰ ایمن العرفج نے اعلان کیا ہے کہ وزارت نے یکم جنوری 2020 بدھ سے عمرہ زائرین پر ’مکمل انشورنس پروگرام‘ کا نفاذ شروع کردیا۔ اب تک سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے آئے ہیں۔
 اخبار 24 کے مطابق انشورنس پروگرام بیرون سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ہے۔ سعودی عرب پہنچتے ہی عمرہ زائر انشورنس سکیم موثر ہوگی۔

عمرہ زائرین سے انشورنس پروگرام علامتی فیس لیکر جاری کیا جارہا ہے۔ فائل فوٹو

العرفج نے توجہ دلائی ہے کہ یکم جنوری 2020 سے لے کر اب تک عمرہ زائرین کے لیے8.4 ہزار انشورنس سکیمیں جاری کی گئیں۔ اس کی بدولت عمرہ زائر اپنے پاسپورٹ نمبر سے سرکاری اور نجی ہسپتالوں سے علاج کی سہولت حاصل کرسکے گا۔
مکمل انشورنس پروگرام کے بموجب عمرہ زائر کو پروازوں میں تاخیر، منسوخی، وفات، نعش کی منتقلی، حادثات اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے دسمبر 2019 کے دوران بیرون مملکت سے عمرے پر آنے والے زائرین کے لیے مکمل لازمی ہیلتھ انشورنس پروگرام جاری کیا۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ انشورنس پروگرام علامتی فیس لے کر جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت حج نے ملک میں سرگرم تمام انشورنس کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کرلیے ہیں۔
دوسری جانب وزارت حج و عمرہ نے نئے ہجری سال کی پہلی تاریخ سے شروع ہونے والے عمرہ موسم میں سعودی عرب پہنچنے والے عمرہ زائرین کے نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ یہ اعدادوشمار 2جنوری 2020 تک کے ہیں۔
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 25 لاکھ 70 ہزار 809 عمرہ ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔ مملکت پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 22 لاکھ 41 ہزار 142 ہے۔ سعودی عرب سے جانے والے عمرہ زائرین کی تعداد 17 لاکھ 95 ہزار 856 ہے۔
اب تک سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان (532634) سے آئے، انڈونیشیا (477554) زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ انڈیا (280388) زائرین کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔          
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: