Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف ممالک سےعمرہ زائرین کب تک آسکتے ہیں ؟

رواں ماہ کے اختتام پرعمرہ سیزن ختم ہوجائے گا، حج کی تیاریاں شروع ہونگی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ سیزن کا اختتام  30 شوال کو ہوگا۔ اس دوران بیرون مملکت سے عمرہ زائرین آسکتے ہیں۔ یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہونے پرعمرہ ویزوں کا اجرا روک دیاجائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق بیرون ملک سے عمرہ کے لیے آنے والوں کے حوالےسے ایک شخص کی جانب سے وزارت حج وعمرہ سے دریافت کیا گیا کہ امسال عمرہ سیزن کا اختتام کب تک ہوگا۔ عمرہ زائرئن کو کب تک آنے کی اجازت ہے؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ ماہ رواں شوال کے اختتام تک یا 30 مئی تک بیرون مملکت سے عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے اس دوران بیرونی عمرہ زائرین مملکت آسکتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کے ڈیجیٹل پورٹل پرعمرہ ویزے کے لیے درخواست اپ لوڈ کرائی جاسکتی ہے جس میں منظورشدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ دوبرس سے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک سے عمرہ و حج پرآنے کی پابندی عائد تھی جبکہ امسال کورونا کی وبا پرقابو پالینے کے بعد بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے عمرہ زائرین مملکت پہنچے جبکہ انکی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

شیئر: