Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کی تعطیلات میں 3500 نکاح ناموں کا اندراج

نکاح ناموں کے اندراج کے علاوہ دیگر آن لائن خدمات بھی انجام دی گئیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 3500 نکاح ناموں کا آن لائن اندراج ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آن لائن شعبے کی خدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 56 ہزار سے زیادہ مختار نامے (این او سی)  آن لائن جاری کیے گئے۔ 170 ملین ریال  سے زیادہ مالیت کی زمینوں کی دس ہزار آن لائن رجسٹریاں ہوئیں۔ 
وزارت انصاف نے بتایا کہ 456 وفات نامے جاری ہوئے۔ 238 اقرار ناموں کا اندراج عمل میں آیا، 43 وصیت نامے رجسٹرڈ  ہوئے،  709 سماجی معاملات کا اندراج ہوا۔ 
یاد رہے کہ وزارت انصاف نے اس سے قبل جاری بیان میں کہا تھا کہ 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ’ناجز‘ گیٹ کے ذریعے  1.2 ملین آن لائن مختار نامے (این او سی) جاری ہوئے۔ 

شیئر: