اقامے کے لیے دستاویزات اور کاغذات پیش کرنا ہوں گے۔فوٹو سوشل میڈیا
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مطلقہ یا بیوہ کے لیے پانچ سالہ مفت اقامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔
بیوہ یا مطلقہ کو پانچ سالہ اقامے کے حصول کے لیے مخصوص دستاویزات اور کاغذات پیش کرنا ہوں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری بتایا کہ ’پانچ سالہ مفت اقامہ صرف ان مطلقہ یا بیوہ خواتین کو دیا جائے گا جو سعودی اولاد کی مائیں ہوں‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے سعودی اولاد کی غیر ملکی ماں کو مفت اقامہ دینے کے لیے لائحہ عمل جاری کیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے لائحہ عمل جاری کیا ہے۔فوٹو سوشل میڈیا
محکمے کے مطابق بیوہ یا مطلقہ کو مندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔