Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے زیادہ طلاقیں کہاں ہوئیں؟

سب سے زیادہ طلاقیں سعودی عرب کے ریاض ریجن میں ہوئیں، فوٹو: ٹوئٹر
سعودی وزارت انصاف کے مطابق رواں سال دسمبر میں 10 ہزار سے زیادہ نکاح ناموں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ اعدا و شمار دسمبر 2018 کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں۔ رواں برس دسمبر کے دوران ملک بھر میں یومیہ 287 طلاقیں ریکارڈ پرآئی ہیں۔
الوطن اخبار نے وزارت انصاف کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ہجری سال 1441 کے چوتھے ماہ کے دوران ملک میں سعودی شہریوں کے مجموعی نکاح نامے 88 فیصد ریکارڈ کیے گئے۔

سب سے زیادہ طلاقیں ریاض اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں ہوئیں، فوٹو: اے ایف پی

یومیہ 257 سے 829 نکاح ناموں کا اندراج ہوتا رہا۔ 
وزارت انصاف کے مطابق 1441ھ کے چوتھے ماہ کے دوران چار ہزار 276 طلاق ناموں کا اندراج ہوا۔ سب سے زیادہ طلاقیں ریاض اور مکہ ریجنوں میں ہوئیں۔ ان کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں یومیہ 106 سے 287 طلاق نامے جاری ہوئے۔
12ماہ کے دوران ماہانہ کی بنیاد پر کم سے کم دو ہزار 430 اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار 192 طلاقیں ریکارڈ پر آئیں۔

رواں سال دسمبر میں 10 ہزار سے زیادہ نکاح ناموں کا اندراج ہوا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

 1441ھ کے چوتھے ماہ کے دوران طلاق کے تین ہزار 869 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ سب سے زیادہ طلاقیں سعودی عرب کے ریاض ریجن میں ہوئیں۔ ان کی تعداد 902 ریکارڈ کی گئی۔
 دوسرا نمبر مکہ ریجن کا رہا جہاں 808 طلاق نامے درج ہوئے۔ تیسرے نمبر پر الشرقیہ ریجن تھا جہاں 575 طلاق نامے ریکارڈ ہوئے۔ سب سے کم طلاقیں باحہ ریجن میں ہوئیں۔ ایک ماہ کے دوران طلاقوں کی تعداد 48 ہو گئی۔

شیئر: