Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کئی روز سے بڑھنے والی سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 135900 روپے رہی۔
چند روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے۔ گولڈ پرائس میں یہ اضافہ ایک ایسے میں ہو رہا ہے جب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔
سنیچر کو دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد 116512 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پانچ ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1813 ڈالر رہی۔
پاکستان میں 14 مئی کو چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی اور یہ سابقہ سطح 1560 روپے فی تولہ اور 1337.44 روپے فی دس گرام پر برقرار ہے۔

شیئر: