جدہ میں محکمہ انسداد منشیات نے چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے 22.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی ہیں، دو وزٹ ویزے پرآئے تھے جبکہ دواقامہ پرمقیم تھے۔
ملزمان کے خلاف نشہ آورپاوڈر ( منشیات )رکھنے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
چاروں ملزمان کو محکمہ انسداد منشیات نے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں پیش کیاجائے گا۔