Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

سمگلروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی تھی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ الجوف ریجن میں ایک کروڑ 12 لاکھ 56 ہزار 691 نشہ آورگولیوں اور 24.8 کلوگرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمانی نے بتایا کہ’ محکمہ انسداد منشیات کو سمگلنگ کی کارروائی کی اطلاع ملی تھی۔ سمگلروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی تھی‘۔  
حکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ ’دونوں سمگلر سعودی ہیں۔ دونوں کو حراست میں لے کرابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: