Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم کو صدر کے ہاتھوں ایوارڈ دینے کا منتظر ہوں، انیل

ممبئی۔۔۔۔اداکارانیل کپور نے کہا ہے کہ میں اس دن کا منتظر ہوں جب میری بیٹی سونم کپور صدر پرنب مکھر جی سے نیشنل ایوارڈ حاصل کریگی۔ واضح رہے گی کہ یہ ایوارڈ 3مئی کو تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سونم خوش قسمت ہے کہ اسے یہ ایوارڈملا۔میں اپنے خاندان سے یہی بات کرتا رہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہے ۔ مختصر عرصے اور نوجوانی میں ہی اسے ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا حالانکہ اس نے کم فلمیں کی تھیں۔اس کی فلم ’’نیرجا‘‘سبھی کو پسند آئی۔فلم میں ہر ایک نے دل لگا کر کام کیالیکن سونم نیرجا اور نیرجا سونم تھی۔64ویں نیشنل ایوارڈ کیلئے نیرجابہترین ہندی فلم قراردی گئی تھی۔یہ فلم ایک ایئرہوسٹس نیرجا بھانوٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے مسلح دہشتگردوں پر قابو پایا اور دوسروں کیلئے اپنی زندگی داؤپر لگا دی۔انیل کپور خود بھی 2نیشنل ایوارڈحاصل کرچکے ہیں۔ انہیں فلم پکار میں بہترین اداکار اور فلم گاندھی کے پروڈیوسر کی حیثیت سے اسپیشل جیوری ایوارڈ ملا تھا۔

شیئر: