سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان واشنگٹن کے دورے کے دوران وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان سے یمن میں جنگ بندی اور یوکرین کے بحران پر بات چیت کریں گے۔
عرب نیوز نے امریکہ کی قومی کونسل کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ شہزادہ خالد بن سلمان امریکی محکمہ خارجہ اور دفاع کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے‘۔