سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےعراقی وزیر دفاع جمعہ عناد الجبوری سے ملاقات کی ہے۔
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ٹویٹ کیا ’ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئےعراقی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی ہے‘۔
’دونوں ملکوں کے تعلقات اور دفاع کے شعبے میں عراق اور مملکت کے درمیان یکجہتی اور تعاون کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے‘۔