Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی تیاری میں مدد پر سعودی عرب کا شکریہ

مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے منگل کو ریاض میں عالمی اتحاد برائے انسداد وبائی امراض کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر رچرڈ ھیتچت نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں کووڈ کے انسداد کے لیے مناسب ویکسین کی فراہمی اور متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

غریب ممالک کی مدد کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی(فوٹو ایس پی اے)

 تباہ حال صحت نظام سے دوچار غریب ممالک کی مدد کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
 اس سلسلے میں سعودی عرب کا انسانی اور لاجسٹک خدمات سے متعلق کردار بھی زیر بحث آیا ہے۔
عالمی اتحاد کے ذمے دار نے کورونا ویکسین کی تیاری میں مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور عالمی اتحاد برائے وبائی امراض (سی ای پی آئی) کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات مضبوط ہیں۔

شیئر: