جازان میں قات اسمگل کرنے والا گرفتار
قات کے پودے کی کاشت یمن میں ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان سیکیورٹی فورس نے العارضہ کمشنری میں ایک سعودی شہری کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 195 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
یمن سے ملنے والے سعودی عرب کے کوہستانی سرحدی علاقے میں نشہ آور پتوں (قات) کا استعمال بہت زیادہ ہے۔
قات کے پودوں کی کاشت یمن میں ہوتی ہے اور وہاں سے دشوارگزار راستوں سے مملکت اسمگل کی جاتی ہے۔
سرحدی علاقے میں کوسٹ گارڈز کی جانب سے قات اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے جامع کارروائیاں کی جاتی ہیں۔