Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم جولائی سے موٹاپے کا علاج انشورنس سکیم میں شامل 

قبل ازیں مٹاپے کا علاج انشورنس میں محدود طورپرہی کیاجاتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ہیلتھ کونسل نے کہا ہے کہ  یکم جولائی 2022 سے انشورنس سکیم میں موٹاپے کا علاج بھی شامل  کیاجائے گا۔ 
عکاظ اخبار کے  مطابق سعودی ہیلتھ کونسل کے ترجمان ڈاکٹرناصر الجہنی نے کہا کہ اب تک انشورنس سکیم میں موٹاپے کا آپریشن شامل نہیں ہے۔ اس حوالے سے صرف معدے کا حجم محدود کرنے کے آپریشن کی اجازت تھی۔
الجہنی نے مزید کہا کہ ہیلتھ انشورنس کونسل نے معاشرے میں مٹاپے کے مسائل سے دوچار افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے طے کیا ہے کہ آئندہ انشورنس سکیم میں مٹاپے کا مکمل علاج و آپریشن بھی شامل کیاجائے گا۔

سعودی شہریوں میں مٹاپے کا تناسب 59 فیصد تک پہنچ چکا ہے( فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  (ایس ایف ڈی اے) نے اس سے قبل جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2020 کے حوالے سے وزارت صحت نے جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں ان سے  پتہ چلا ہے کہ سعودی شہریوں میں مٹاپے کا تناسب 59 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ان میں سے 28.7 فیصد ایسے ہیں جن کا وزن حد سے زیادہ  ہے۔ 31 فیصد کا وزن بڑھا ہوا ہے۔ یہ پندرہ برس  اور اس سے زیادہ عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے  اعدادوشمار ہیں۔ 
ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ سکول جانے سے قبل بچوں میں موٹاپے  کا تناسب 6 فیصد اور چھ برس کے بچو ں میں موٹاپے کی شرح 9.3 فیصد پائی گئی ہے۔  
ایس ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ 60 فیصد سعودی کسی بھی قسم کی جسمانی ورزش نہیں کرتے جس کی وجہ سے مٹاپے کا تناسب بڑھنے کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔ 

شیئر: