Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشکوک رابطوں کا جواب نہ دیا جائے، ’سداد سسٹم‘ 

صارفین کسی بھی انجان لنک کو نہ کھولیں(فوٹو، ٹوئٹر)
بینک ذرائع سے بل پیمنٹ سسٹم (سداد) کی جانب سے  صارفین کو کہا گیا ہے کہ مشکوک رابطوں کا کسی بھی حالت میں جواب نہ دیں۔
’سداد‘ پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین سے کسی صورت میں کوئی رابطہ نہیں کیاجاتا لہذا جو لوگ ہمارے نام سے رابطے کررہے ہیں وہ دھوکے باز ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سداد نے توجہ دلائی ہے کہ بل پیمنٹس کی کارروائی بینک کے باقاعدہ چینلز کے ذریعے ہوتی ہے۔ ہماری سرکاری ویب سائٹ http://sadad.com  کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔ 
 لہذا جو لوگ ہمارا نام لے کر رابطے کررہے ہیں وہ صارفین کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ہم سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ 

سداد سسٹم کی جانب سے صارف سے رابطہ نہیں کیاجاتا(فوٹو، ٹوئٹر)

سداد نے تاکید کی ہے کہ اگر کسی صارف کو دھوکہ دیا جارہا ہو تو وہ  ایسی صورت میں مشترکہ قومی پلیٹ فارم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن کے ذریعے اطلاع دی جاسکتی ہے۔ 330330 پر ایس ایم ایس بھیج کر اطلاع دی جائے۔ (کلنا امن) ایپ پر بھی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔ 
سداد نے تاکید کی ہے کہ  کوئی بھی صارف نجی معلومات یا بینک ڈیٹا کسی بھی غیر معتبر ادارے کو کسی بھی صورت میں فراہم نہ کرے۔
 غیرمعروف لنکس نہ کھولے جائیں۔ ای میل پر موصول ہونے والی انجانی فائلوں کو نظر انداز کیا جائے۔ کوئی بھی لنک کھولنے سے قبل رابطہ کرنے والے ادارے کے بارے میں اطمینان کرلیا جائے تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جاسکے۔  

شیئر: