امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ وہ ایران کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں سے متعلق سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وہ یمن میں موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے میں مملکت کی تعمیری کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو 2 اپریل سے نافذ العمل ہوا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اسرائیل کے لیے جاسوسی، ایرانی نژاد سویڈش شہری کو پھانسی کی سزاNode ID: 666261
-
ایران کا اولین مقصد جوہری ہتھیار بنانا ہے، ایرانی مزاحمتی کونسلNode ID: 666916
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کی جانی چاہیے۔
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس سے قبل امریکی سعودی سٹریٹیجک جوائنٹ پلاننگ کمیٹی کے لیے واشنگٹن کے دورے کے دوران سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی۔
On HRH the Crown Prince’s directive, I met with @SecDef to review the Saudi-U.S partnership, and ongoing strategic military cooperation between our two friendly countries. pic.twitter.com/kHyIuptfWr
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) May 18, 2022