سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں دونوں وزراء دفاع نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، سٹرٹیجک اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نیوی میں جدید ترین ہیلی کاپٹر کی شمولیتNode ID: 527056
-
دنیا کی طاقتور افواج میں سعودی فوج 17 ویں نمبر پرNode ID: 533981
-
تین دہائیاں قبل گمشدہ سعودی فوجی کی باقیات خاندان کے حوالےNode ID: 612021
شہزادہ خالد بن سلمان نے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے درمیان قریبی روابط، مشترک اہداف اور علاقائی و عالمی امن کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی وزیردفاع نے کہا کہ اس ملاقات کا اہتمام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ہوا۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی نائب وزیردفاع کولن کہل نے سٹرٹیجک پلاننگ کمیٹی کے ایک اجلاس کی مشترکہ طور پر سربراہی بھی کی۔
On HRH the Crown Prince’s directive, I met with @SecDef to review the Saudi-U.S partnership, and ongoing strategic military cooperation between our two friendly countries. pic.twitter.com/kHyIuptfWr
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) May 18, 2022