الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے بعد سب سے اہم سوال حمزہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ پر کھڑا ہو گیا ہے کہ اب اس کرسی کی کیا حیثیت ہے؟
معروف قانون دان حامد خان سمجھتے ہیں کہ حمزہ شہباز تب تک وزیراعلیٰ کے طور پر کام جاری رکھیں گے جب تک اس عہدے پر وہ خود یا کوئی اور دوبارہ منتخب ہو کر نہیں آ جاتا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب اسمبلی کے اندر کی صورت حال پر فرق نہیں پڑا۔ جب سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی ان کے ووٹ کی حیثیت ختم کر چکی ہے تو ان کے ڈی سیٹ ہونے سے آئینی اور قانونی صورت حال ویسے ہی رہے گی جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
جب دل کرے گا الیکشن کروائیں گے: مریم اورنگزیبNode ID: 669986
-
ریفرنس منظور، پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی ڈی سیٹNode ID: 670116