Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر اثر نہیں پڑے گا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ منحرف ارکان الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں (فوٹو: پی آئی ڈی)
پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 25 محرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد بھی ہمارے اراکین کی تعداد 177 ہے۔
انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان نے پارٹی کی پالیسیز پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انحراف کیا۔ یہ ارکان الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ 
مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل تک چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگ رہے تھے اور آج وہ انہیں سلام پیش کر رہے ہیں۔ ’یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کے لیے ماتم کا وقت ہے۔ پی ٹی آئی  پنجاب میں 25 اراکین سے محروم ہو گئی ہے۔’آپ کو ٹکٹ دینے کے لیے کوئی شخص نہیں ملے گا کیونکہ عوام آپ کی حقیقت جانتے ہیں۔‘
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ ’جس طرح منحرف ارکان کا فیصلہ آیا ہے اسی طرح فارن فنڈنگ کا فیصلہ دیں۔ فارن فنڈنگ کا فیصلہ کس کے دباؤ پر آٹھ سال سے دباؤ کا شکار ہو رہا ہے؟‘
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلٰی تھے ہی نہیں بلکہ اصل وزیراعلٰی فرح گوگی تھیں۔ ’عمران خان فارن فنڈنگ اور فرح گوگی کا حساب دیں۔‘

شیئر: