بحرین:ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دینی و ثقافتی پروگرام
منامہ (ابوزید نعمان) ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اردو حلقہ کی طرف سے ایک دینی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کریم سے ہوا ۔مختلف عنوان کے تحت مختلف مقررین نے خطاب کیا ۔ دہلی سے آئے عباسی انصاری نے میرا گھر جنت کی راہ پر خطاب کیا ۔ حقو ق الزوجین پر قطر سے آئے سید شاکر نے خطاب کیا ۔ آخر میں ننھے منے بچوں نے ڈرامہ ، ایکشن ترانے ، نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے ۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں حاضرین موجود تھے ۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔