Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے 90 سے زیادہ معاہدے 

دبئی میں عرب سیاحتی نمائش چار دن تک جاری رہی ( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی محکمہ سیاحت نے دبئی میں عرب سیاحتی نمائش کے موقع پر 90 سے زیادہ شراکت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
سیاحتی نمائش دبئی میں چار روز تک جاری رہی۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق نمائش میں مملکت کے پویلین سے سعودی عرب میں سیاحتی امکانات کا تعارف پیش کیا گیا۔ 20 اداروں کے نمائندے موجود تھے۔
وزیٹرز کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سیاحت کے لیے کیا کچھ ہے۔ بڑی بین الاقوامی سیاحتی کمپنیوں کے ساتھ 4 ہزار سے زیادہ اجلاس کیے گئے ہیں۔
سعودی محکمہ سیاحت کے عہدیدار فہد حمید الدین نے بتایاکہ’ مملکت میں معروف عالمی بڑی کمپنیوں کے لیے بڑے امکانات موجود ہیں‘۔ 
سعودی کروز کی طرف سے بتایا گیا کہ ’مملکت کی مارکیٹ میں ریکارڈ کامیابی ملی ہے۔ 2023 تک کے اہداف 2022 میں پورے ہوچکے ہیں۔ کروز جازان اور ضبا بندرگاہوں پر بھی سرگرمیاں شروع کرنے جارہی ہے۔ 2030 تک 1.3 ملین سیاحوں افراد سیاحت کی سہولت فراہم کی جائے گی‘۔
ریڈ سی کمپنی کا کہنا ہے کہ’ سال رواں کے آخر تک عظیم سیاحتی منصوبے کے کئی حصے سیاحوں کے لیےکھولنے کا ارادہ ہے۔ 2023 اور 2024 کے دوران 800 رہائشی یونٹ تیار ہوجائیں گے‘۔
یاد رہے کہ عرب سیاحتی نمائش میں 29 کمپنیاں شریک تھیں۔ سعودی عرب کے سیاحتی منصوبوں میں ترقی کے زبردست امکانات، تنوع اور سیاحتی پروگراموں کا تعارف کرایا گیا۔
سعودی عرب 2022 کے دوران 70 ملین سیاحوں کے خیر مقدم کےلیے کوشاں ہے۔ 2021 کے دوران مملکت میں 62 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

شیئر: