Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹورازم اتھارٹی کا نوجوان کے لیے 'کرام' سیاحتی پروگرام

نوجوان کمیونٹی کو سیاحت کے میدان میں صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ٹورازم اتھارٹی (ایس ٹی اے)نےسعودی نوجوانوں کے لیے 'کرام' پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام سیاحت کے متاثر کن تجربات کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اس جانب راغب کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اقدام سے  تعلیم  و تربیت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے اس میں دلچسپی لینے سے اپنی خوبیاں اور صلاحیتیں دکھانے میں مدد ملے گی۔

ثقافت، ورثہ، آرٹس، ایڈونچر اور تفریح ​​کے شعبوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

نوجوان کمیونٹی کی شرکت کو سیاحت کے میدان میں فروغ دینے، ملازمت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور سعودی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے یہ پروگرام سیاحتی اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس اقدام سے ثقافت، ورثہ، آرٹس، ایڈونچر، لگژری اور تفریح ​​کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو تربیتی پروگراموں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔

یہ پروگرام سیاحت کے متاثر کن تجربات کے لیےشروع کیا گیا ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)

واضح رہے کہ سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت ایک بنیادی ستون ہے۔
مملکت 2030 تک سالانہ 100ملین زائرین کی میزبانی کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سیاحت کی منزل بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
 

شیئر: