Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں سٹی واک زائرین کے لیے انتہائی منفرد زون

یہاں دکھائے جانے والے پروگراموں کا مقصد زائرین کو بھرپور لطف اندوز کرنا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
جدہ سیزن کی رنگا رنگ تفریحات میں سے ایک سٹی واک زون ہے جہاں ہرعمر اور ذوق رکھنے والوں کی دلچسپی کے لیے بھرپور اور منفرد  پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سٹی واک زون میں آنے والوں کے لیے  دی انٹری ولیج، فوڈ ہال، فیشن ولیج، سپلیش، ہارر ولیج، جدہ لائیو، ایڈونچر، واٹر فال، اینیم ولیج اور انٹری ولیج کے حصوں پرمشتمل ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فنکارہ کی ثقافتی نمائش فیشن ولیج میں موجود ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

فوڈ ہال میں انٹرنیشنل لیول کے لاس اینجلس کی طرز کے ٹاپ راؤنڈ اور اٹلی تھیم والے پرنس آف وینس پاستا اور پیزا کے ساتھ  ہانگ کانگ کیک شاپ بٹر موجود ہیں۔
فیشن ولیج میں بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کے ساتھ ساتھ ایک لائیو گرافیٹی سٹیشن ہے جہاں آنے والےفنکاروں سے  مل کر دیوار پر پینٹ کرسکتے ہیں۔
اس میں ایک ڈی جے سٹیشن بھی ہے جس میں مشہور ڈی جے ناقابل فراموش موسیقی اور تجربے کے ساتھ  اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سسٹم پر دھنیں بکھیرتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فنکارہ سارہ شکیل کی تاریخی، ثقافتی اور روایتی کام  کی نمائش بھی فیشن ولیج میں کی جائے گا۔
یہاں آنے والے 22 سالہ سعودی شہری عبداللہ الثمانی نے کہنا ہے کہ یہ سٹی واک زون جدہ کے رہنے والوں کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ ہے۔

ہرعمر اور ذوق رکھنے والوں کی دلچسپی کے لیے بھرپور اہتمام ہے۔ فوٹو عرب نیوز

عبداللہ الثمان نے مزید کہا کہ مجھے تو فیشن ولیج سب سے زیادہ پسند آیا کیونکہ اس میں ایسی اشیاء موجود ہیں جو آپ کو باقاعدہ سٹورز میں نہیں مل سکتیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ریاض سیزن میں  بھی شرکت کی یہاں کی سرگرمیاں  ریاض سیزن کے رنگ برنگے پروگراموں سے مطابقت رکھتی ہیں۔
یہاں موجود روسی فنکارہ اولیانا ایورینا نے بتایا ہے کہ میں روس سے ایک گروپ کے ساتھ آئی ہوں اور ہم یہاں جدہ میں اس فیسٹیول میں پرفارم کررہے ہیں۔
رشین فنکارہ نے مزید کہا کہ ہمیں یہاں آکر اور اس پروگرام میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ہے کیونکہ یہاں سب کچھ واقعی بہت اچھا اور خوبصورت ہے۔
فنکارہ نے  بتایا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ یہاں لوگ کتنے خوش ہیں اور ہم ان کے ساتھ بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہاں کے مقامی شہری ہم سے بات چیت  کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 واٹر گنز کے ساتھ  واٹر ڈرم شو  اور دلچسپ جھومتے فوارے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

یہاں موجود پاکستانی شہری عادل مغل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دنیا کے دوسرے ملکوں میں سٹی واک زون کے بارے میں سنتے تھے لیکن اب جدہ میں بھی ہم سٹی واک  میں گھوم پھر کر بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت اچھا لگا خاص کر باربی کیو یارڈ متاثر کن ہےیہاں گاوں جیسا ماحول جس میں جھیل کا کنارہ ایک پل اور دوسری جانب آبشار کا منظر ہےجہاں پر ہوا کے جھونکوں کے ساتھ پانی کی پھوار بھی خوشگوار ماحول بناتی ہے۔یہاں آنے والوں کے لیے بیٹھے کے لیے مختلف انداز کے بینچ  ہیں اور  پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کا خاص اہتمام  ہے۔
سپلیش کے نام سے ایک زون ہے جہاں پانی کے ساتھ منفرد کرتب اور  واٹر گنز کے ساتھ  واٹر ڈرم شو  اور دلچسپ اور جھومتے فوارے ہیں۔

ایڈونچر زون میں ڈیڑھ سو میٹر تک اڑانے والا ہاٹ ائیر بیلون ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ہارر ولیج میں ایک ڈراونا بھوت بنگلہ جو صرف بہادر زائرین کے لیے ہے یہاں دیگر خالی مکانات اور ڈراونے کمرے ہیں جہاں آنے والے مختلف حالات کی منفرد کیفیت سے  لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ایڈونچر زون میں ڈیڑھ سو میٹر تک اڑان بھرنے والا خاص ہاٹ ائیر بیلون بھی ہے جس میں زائرین کا گروپ سوار ہو کر فضا سے پورے زون کا نظارہ کر سکتا ہے۔یہاں جاپانی بینڈز پر مشتمل کنسرٹس بھی شامل ہیں۔
جدہ سیزن میں 70 انٹرایکٹو تجربات، 60 سے زیادہ تفریحی سرگرمیاں، سات عرب اور دو بین الاقوامی ڈرامے، سمندری تقریبات، ایک سرکس، چار بین الاقوامی نمائشیں اور خاندان بھر  کے لیے بہت سی دیگر سرگرمیاں پیش کی جارہی ہیں۔
دوسرے سالانہ جدہ سیزن کے اس فیسٹیول کا مقصد مختلف ایونٹس کے ساتھ جدہ شہر کے بھرپور ورثے اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
 

شیئر: