Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: سپر مارکیٹ میں آگ لگنے سے2جاں بحق، 3زخمی

شارجہ: شارجہ میں ایک سپر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔ الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے سربراہ کرنل سامی النقبی نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ آتشزدگی سپر مارکیٹ میں لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہیں شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کوپھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: