امارات: ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید 5سال کے لئے ہوگی
ابوظبی:امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میں توسیع کی گئی۔ شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید10سال جبکہ غیر ملکیوں کے لائسنس کی تجدید5سال کے لئے ہوگی۔ نیا لائسنس جاری کرنے پر 2سال کی مدت رکھی جائے گی۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءیا تجدید کے وقت میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا جس میں ثابت کیا جائے کہ ڈرائیور کو کوئی ایسا مرض لاحق نہیں جو ٹھیک طرح سے ڈرائیونگ کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہو۔الامارات الیوم کے مطابق نئے ٹریفک قوانین میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے کم سے کم عمر کی وضاحت نہیں کی گئی جس کا مطلب یہ ہے کہ پولیس نے شہریوں کی تجویز منظور نہیں کی جس میں کہا گیا کہ کم سے کم عمر17سال رکھی جائے۔دبئی پولیس کے نائب سربراہ جنرل انجینئر محمد سیف الزفین نے بتایا ہے کہ ڈرائیوروں کو لائسنس کا اجراءوزارت صحت کی میڈیکل رپورٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔