سعودی عرب کو عرب لیگ کی ایجوکیشنل، کلچرل اینڈ سائنٹیفک آرگنائزیشن ’الالکسو‘ کی ایگزیکٹیو کونسل کا 2024 تک متفقہ طورپر دوبارہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’الالکسو‘ کی سربراہی کے حوالے سے سعودی عرب کے انتخاب کا فیصلہ ایگزیکٹو کونسل کے اوپن سیشن میں کیا گیا۔
رکن عرب ملکوں نے متفقہ طور پر اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ’الالکسو‘ کی مجلس انتظامیہ نے جو حالیہ اقدامات کیے ہیں اس کے نتیجے میں مشترکہ عرب جدوجہد کو تقویت پہنچی ہے۔
عرب وزرا نے مجلس انتظامیہ کے روڈ میپ کی تعریف کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ روڈ میپ مشترکہ عرب تصور کا عملی اظہار ہے۔