Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 650 نئے کیسز

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 63 ہزار692 ہو گئی ہے(فوٹو روئٹرز)
   سعودی عرب میں پیر 23 مئی کو کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 650 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 73 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے دو چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار131 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 63 ہزار692 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 538 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 48 ہزار30 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 183، ریاض میں 138، مکہ مکرمہ میں 62، دمام میں 40، مدینہ منورہ میں37، طائف میں 24، جازان میں 16، ابہا میں 16، اورباحہ میں 12مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 118مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں یہ تعداد 80، مکہ میں 62، مدینہ میں 52، طائف میں 33، دمام میں 23، جازان میں 19، جبکہ ابہا میں 12 رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 28 ہزار657 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: