Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب پاکستان کو دیے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کو حتمی شکل دے رہا ہے‘

گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔ (فائل فوٹو: ڈبلیو ای ایف)
سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو دیے جانے والے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر سعودی وزیرخزانہ نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ’اس وقت تین بلین ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔‘
گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔
محمد الجدعان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشن پر غور کریں گے۔
پاکستان کو اس وقت افراط زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے سبب زرمبادلہ کی اشد ضرورتہے۔
سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مملکت کا اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے کی بحالی کے اوپر منڈلاتے خدشات کی وجہ سے مارکیٹ اور معیشت کو بہت زیادہ عدم استحکام کا سامنا ہے۔

شیئر: