سعودی عرب میں عسیر پولیس نے 25 دراندازوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایک ایتھوپین کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ جعلی اقامے پر مقیم ایتھوپیا کے ایک شہری نے احد رفیدۃ کمشنری کے ایک فلیٹ میں 25 دراندازوں کو رہائش فراہم کی۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ دراندازی میں مدد، دراندازوں کو رہائش، پناہ گاہ، ٹرانسپورٹ سمیت کسی بھی طرح کی مدد دینا قابل سزا جرم ہے‘۔
اس پر پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ رہائش اور ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے وسائل ضبط کرنے کے علاوہ ملزمان کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔