Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں 7 صومالی درانداز اور ان کی مدد کرنے پر شہری گرفتار

سعودی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سپیشل فورس نے نجران میں صومالیہ کے7 دراندازوں کو زرعی فارم میں پناہ فراہم کرنے والے سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
 دراندازوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جبکہ سعودی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران پولیس کے ترجمان نے بیان میں خبردار کیا کہ ’جو شخص بھی غیرملکیوں کو دراندازی میں سہولت فراہم کرے گا، اندرون مملکت سفر کی سہولت دے گا،انہیں رہنے کا ٹھکانہ فراہم کرے گا  یا کسی بھی صورت میں کوئی مدد کرے گا تو اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
 ’جس ٹرانسپورٹ سے درانداز کو سفر کی سہولت دی ہوگی اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ اسی طرح رہائش یا پناہ گاہ کے استعمال  ہونے والے مکان کو بھی ضبط کرلیا جائے۔ ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے تشہیر بھی ہوگی‘۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ’ دراندازی میں مدد اور دراندازوں سے تعاون بڑا جرم ہے۔ اس کے ارتکاب پر گرفتاری مقرر ہے۔ یہ ملکی وقار اور حب الوطی کے سراسر منافی ہے‘۔ 

شیئر: