Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے یونانی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمعرات کو یونانی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور یونان کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ 
انہوں نے متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ  پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع بھی اس موقع پر زیر بحث آئے۔ 

شیئر: