Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں متعین سعودی اور برطانوی سفیر کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال 

تعمیر وترقی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے جوعدن میں یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام کے نگراں بھی ہیں برطانوی سفیر رچرڈ اوپنھیم سے ملاقات کی ہے۔
برطانوی سفیر نے یمن میں امن وامان اور تعمیر وترقی کے حوالے سے کوششوں پر سعودی عرب کی ستائش کی۔
یاد رہے کہ مملکت اور امارات نے حال ہی میں یمنی معیشت کے استحکام کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی سفیر نے ڈاکٹر رشاد العلیمی کی صدارت میں قائم ریاستی کونسل کی تائید و حمایت پر بھی سعودی عرب کی تعریف کی۔
برطانوی سفیر اور سعودی سفیر نے یمن میں پائدار اور مکمل جنگ بندی تک اقوام متحدہ کی سرپرستی میں امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جاری کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: