یمن کے سینٹرل بینک میں سعودی عرب کے ڈیپازٹ کی میعاد میں توسیع
پیرکو ریاض میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کیے گئے پیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے یمن کے سینٹرل بینک میں 2018 سے ڈیپازٹ کی میعاد میں توسیع کی ہے‘۔
ایس پی اے اور الشرق الاوسط کے مطابق معاون وزیر خزانہ برائے مالیاتی پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات عبدالعزیزالرشید اور یمنی سینٹرل بینک کے گورنر احمد بن احمد غالب پیرکو ریاض میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عبدالعزیزالرشید نے کہا کہ’ سعودی عرب یمنی بھائیوں کی مدد کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ ڈیپازٹ رقم میں توسیع کا معاہدہ مملکت کی اسی پالیسی کا حصہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ڈیپازٹ کی رقم میں توسیع سے یمن کی مالی و معاشی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ یمنی کرنسی ریال کی قدر پر اچھا اثر پڑے گا اور عوام کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔
محمد آل جابر نے بتایا کہ ’سعودی عرب اور امارات کی جانب سے یمنی بینک میں ڈپازٹ دو ارب ڈالر کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ علاوہ ازیں یمنی ریال کو مضبوط بنانےاورمعاشی حالت بہتر بنانے کے لیے دیگر اقتصادی اقدامات بھی زیرغور ہیں‘۔