Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے گاڑی چلانا ٹریفک خلاف ورزی‘

سڑک کےکنارے مجبوری میں گاڑی پارک کی جا سکتی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ’ فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر گاڑی چلانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر سزا ہوگی‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹرپر بیان میں ڈرائیوروں سے کہا کہ’ فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے گاڑی چلانا منع ہے جو لوگ اس کی پابندی نہیں کرتے وہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ’سڑک کےکنارے مجبوری کی صورت میں گاڑی پارک کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ان پرگاڑی چلانا منع ہے‘۔ 
علاوہ ازیں عسیر ٹریفک پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے جس سے راہگیروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق تھا۔
پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دیا ہے۔

شیئر: