اقوام متحدہ کے وفد کا اردن کے شامی پناہ گزین کیمپ میں سعودی میڈیکل سینٹر کا دورہ
اقوام متحدہ کے وفد کا اردن کے شامی پناہ گزین کیمپ میں سعودی میڈیکل سینٹر کا دورہ
ہفتہ 28 مئی 2022 19:23
میڈیکل سینٹر کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں اردن میں شامی پناہ گزینوں کے الزعتری کیمپ میں شاہ سلمان ہیومینٹرین اینڈ ریلیف سینٹر کے ایک میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے میڈیکل سینٹر میں حال میں قائم ہونے والے تھراپی کے شعبے کا بھی معائنہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے وفد نےمیڈیکل سینٹر کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پناہ گزینوں کے حالات زندگی بہتر بنانے بیماروں اور زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یمن میں ایک ہفتے کے دوران بچوں اور ماوں کے لیے نیوٹریشن سپورٹ پروجیکٹ سے 25 ہزار سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ الجعدہ صحت مرکز سے 5 ہزار 68 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے تحت جمہوریہ چاڈ میں انتہائی ضرورت مند افراد میں 300 فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں میں امدادی مہم کے تحت مختلف اشیا تقسیم کی جاتی ہیں۔