Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت عدن میں پلاسٹک سرجری پروگرام کا آغاز

مختلف شعبوں کے ماہر 18 رضاکار اس پروگرام میں شریک ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نےعدن میں آگ سے جھلسنے والوں کی پلاسٹک سرجری پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ مختلف شعبوں کے ماہر 18 رضاکار اس میں شریک ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ماتحت رضاکار ڈاکٹروں نے پروگرام کی شروعات 135 افراد کے طبی معائنے سے کی ہے۔ 21 آپریشن کیے جو مکمل کامیاب رہے۔ 

رضاکار ڈاکٹروں نے 21 آپریشن کیے جو مکمل کامیاب رہے( فوٹو ایس پی اے)

یمن کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الدحان نے اس انسانیت نواز پروگرام پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ آگ سے جھلسے ہوئے اور جلدی بیماریوں میں مبتلا افراد کی پلاسٹک سرجری سے متعدد لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
عدن میں شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر صالح الذیبانی نے کہا کہ’آپریشن ایسے لوگوں کا کیا جارہا ہے جو پلاسٹک سرجری کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے‘۔

شیئر: