جاپان کے سفارتی وفد کا شاہ سلمان مرکز کے صدر دفتر کا دورہ
جاپان کے سفارتی وفد کا شاہ سلمان مرکز کے صدر دفتر کا دورہ
بدھ 18 مئی 2022 21:16
امدادی منصوبوں کے تعارف پر مبنی وڈیو بھی دکھائی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
جاپان کے ایک سفارتی وفد نے بدھ کو ریاض میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے صدر دفتر کا دورہ کیا ہے۔
وفد کو سعودی عرب کے انسانیت نواز امدادی منصوبوں کے تعارف پر مبنی وڈیو بھی دکھائی گئی۔
شاہ سلمان مرکز1997 امدادی منصوبے 83 ملکوں میں 175 ملکی، علاقائی و بین الاقوامی امدادی اداروں کے تعاون سے نافذ کرچکا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے یمن میں سب سے زیادہ 702 منصوبے 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے نافذ کیے ہیں۔
فلسطین میں 368 ملین 8 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی لاگت سے107 منصوبے، شام میں 327 ملین ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر کی لاگت سے 702 منصوبے نافذ کیے گئے۔ صحت، تعلیم، ماحولیات،رہائش اور خوراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون دیا گیا۔
جاپانی سفارتی وفد کو شاہ سلمان مرکز کے ماتحت متعدد منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ عسکری سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے یمنی بچوں کے ذہنی علاج اور انہیں معاشرے میں معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
یمنی علاقوں کو حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے ’مسام‘ ، مصنوعی اعضا اور متعدد رضاکارانہ سکیموں کے بارے میں بطھی بتایا گیا ہے۔
سفارتی وفد نے اس موقع پر کہا کہ ’سعودی عرب کا شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں متاثرین اور ضرورت مندوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لیے قابل قدر کام انجام دے رہا ہے‘۔