Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبہ نے قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے گاڑی  چلانا آسان بنا دیا 

گاڑی کے باہر والی آوازوں سے آگاہ کرنے والا آلہ تیار کیا گیا ہے(فوٹو: سیدتی) 
سعودی طالبہ ریناد بنت مساعد الحسین نے قوت گویائی سے محروم افراد کا ایک خواب پورا کرنے میں مدد کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نوجوان زندگی کے مختلف شعبوں میں کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ وہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے لگے ہیں۔
کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کی طالبہ ریناد بنت مساعد الحسین نے محسوس کیا کہ قوت گویائی سے محروم افراد گاڑی کے چلانے کا خواب پورا نہیں ہو پاتا۔ ان کی مشکل کو دور کرنے کے لیے سعودی طالبہ نے گاڑی کے باہر والی آوازوں سے انہیں آگاہ کرنے والا ایک آلہ تیار کیا ہے۔ 
سعودی طالبہ نے ساؤنڈ سنسر تیار کیا ہے جس کی مدد سے ساؤنڈ ویووز کے ذریعے گاڑی کے باہر والی آوازیں سکرین پر آجاتی ہیں۔ قوت گویائی سے محروم شخص گاڑی کے سکرین پر نظر آنے والی ویووز کی علامتیں، رنگ اور تصویر کے ذریعے پتا لگا سکتا ہے کہ اسے کس مشکل کا سامنا ہے اور اس سے کس طرح نجات حاصل  کرسکتا ہے۔
ہر قسم کی آواز الگ رنگ میں سکرین پر نظر آتی ہے۔ اس سے یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ آواز کس قسم کی ہے اور کتنے فاصلے پر ہے۔ 
ڈرائیور سب دیکھ کر درپیش صورتحال سے آسانی سے نمٹ سکتا ہے۔ یہ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے ڈرائیونگ مشکل ہورہی تھی۔ 

شیئر: