Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری

پنجاب سے بابر حسن بھروانا جبکہ خیبرپختونخوا سے جسٹس ریٹائر اکرام اللہ خان  کو تعینات کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
پیر کو ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب سے بابر حسن بھروانا جب کہ خیبرپختونخوا سے جسٹس ریٹائر اکرام اللہ خان کو الیکشن کمیشن کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ 
یہ تعیناتیاں وزیراعظم شہباز شریف کی تجوہز پر آئین کے آرٹیکل 218(2) بی کے تحت ہوئی ہیں۔ 
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراھیم قریشی اور ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ آسامیاں خالی ہوئی تھیں۔ 
پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان کی ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اور بابر حسن بھروانا کی ممبر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

شیئر: