Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن کے دوران ایک ماہ میں ریکارڈ 20 لاکھ وزیٹرز

جدہ جنگل میں دنیا بھر کے نایاب جانور اور پرندے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
جدہ سیزن میں وزیٹرز کی تعداد ایک ماہ میں 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
دو مئی  2022 کو شروع ہونے والے جدہ سیزن میں مختلف ملکوں کے شہری حصہ  لے رہے ہیں، ہر عمرکے شائقین آنے والوں میں شامل ہیں۔ 
سر کاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک ماہ کے اندر ریکارڈ تعداد میں وزیٹرز جدہ سیزن کے رنگا رنگ پروگرامات سے لطف اندوز ہوئے۔ اس سے جدہ کی تاریخی، ثقافتی، تفریحاتی اور سیاحتی حیثیت معلوم ہوتی ہے۔ 
’ہمارے اچھے دن‘  کےعنوان سے جدہ سیزن کا پروگرام مسلسل جاری ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر سے شائقین تھیٹرز کے مختلف شوز دیکھ رہے ہیں۔ 

جدہ سیزن میں وہ سب کچھ ہے جس کے شائقین آرزو مند ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

جدہ سیزن میں سب سے بڑی متحرک گیمز سٹی ساحل سمندر پر ہے۔ سٹی واک کے نام سے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا انیمی ویلج بھی شائقین کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
دوسولیہ سرکس کے شو بے حد پسند کیے جارہے ہیں۔ جدہ جنگل میں دنیا بھر کے نایاب جانور اور پرندے دیکھنے والوں کا اژدحام ہے۔
جدہ یاٹ کلب میں عالمی معیار کے ریستوران اور کافی ہاؤس پر شائقین کا رش ہے۔ جدہ ہسٹوریکل میں ثقافتی شو ہورہے ہیں۔

جدہ سپرڈوم میں منفرد بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

جدہ سپرڈوم میں منفرد بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ۔ کلچرل فورم بھی پسند کیے جارہے ہیں۔
امیر ماجد پارک میں مختلف نوعیت کے پروگرامات منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ جدہ آرٹ برومیناڈ میں ریستوران، شاپنگ سینٹر اور شوز منعقد ہورہے ہیں۔
سمندری کھیلوں یعنی سی سپورٹس میں بھی دلچسپی لی جارہی ہے۔ یہاں ہر عمر اور ذوق کے شائقین کے لیے وہ سب کچھ ہے جس کے وہ جدہ سیزن 2022 میں آرزو مند ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: